مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور کی مارکیٹ میں 2009 میں بم دھماکے کے ملزم کو اٹلی کی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اٹلی کی پولیس نے 2009 میں پشاور میں ہونےوالے دھماکے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپریل 2015 میں ویٹی کن میں دھماکے کی سازش کرنے والے گروہ کو پکڑا گیا جس میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ پشاور کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کا ملزم اٹلی میں چھپا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور کی مارکیٹ میں 2009 میں ہونے والے دھماکے میں 134 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردانہ کارروائیوں میںوہابی فکر کے لوگ ملوث ہیں جنیھں سعودی عرب اور بعض خلیجی ریاستوں کی مدد اور پشتپناہی حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ